فصلی بٹیروں کی کوئی حیثیت نہیں، عوامی طاقت سے جعلی اسمبلیوں کو گرائیں گے، محمود خان اچکزئی


پشین(قدرت روزنامہ)پشین میں گرینڈ اپوزیشن کے جلسے سے تحریک تحفظ آئین کے صدر محموداچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالا دستی نہ ماننے والوں کو مردہ باد کہتے ہیں، تمام اقوام کو برابری کا حق دینا ہوگا۔ پاکستان تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے، آئین ملک کو جوڑنے کا ذریعہ ہے، تمام سیاسی کارکن جان لیں کہ بلوچستان کے باسیوں کے سامنے فصلی بٹیروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ہر سیاسی جماعت کے رہنما عہد کریں کہ وہ فصلی بٹیروں کو قبول نہ کریں، عمران خان کل جو بھی تھا مگر آج پارلیمنٹ کا مضبوط ترین امیدوار ہے، عوام کی طاقت سے جعلی اسمبلیوں کو گرا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سیمت تمام قبائل کو انکے وسائل پر اختیار دینا ہوگا تب پاکستان مضبوط ہوگا۔ عوام کے حقوق کا تحفظ کیا گیا تو ملک تا قیامت محفوظ رہے گا، خطے میں کسی وطن فروش کو برداشت نہیں کریں گے۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

13 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

17 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

29 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

35 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

46 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

51 mins ago