ڈاکوؤں نے دکانوں اور گھروں کے بعد مسجد کو بھی نہ بخشا


کراچی (قدرت روزنامہ)شہر میں ڈاکوؤں نے دکانیں اور گھروں میں گھس کر لوٹ مار کے بعد مسجد کو بھی نہیں بخشا۔
عزیز آباد کے علاقے کریم آباد میں قائم جامع مسجد فیضان عطار میں گھس کر ایک ڈاکو نے مؤذن اور خادم سمیت 3 افراد کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔
واقعے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 12 اپریل بروز جمعہ کی شب ساڑھے نو بجے کے قریب پینٹ شرٹ میں ملبوس ایک ڈاکو مسجد داخل ہوتا ہے۔
وہ انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ وہاں پر موجود مؤذن اور خادم سمیت 3 افراد کو اسلحے کے زور یرغمال بنا کر ان کی تلاشی کے دوران جیبوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیتا ہے اور بعدازاں تینوں افراد کو سیڑھیوں پر جانے کا بول کر انتہائی اطمینان سے موقع سے فرار ہوجاتا ہے ۔