پنجاب میں آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی ذیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش متقع ہے، اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان ، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں سیلاب کا بھی امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے، بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے شہری محفوظ مقامات پر رہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق عید پر پردیسیوں کی واپسی کا سفر موسمی تبدیلی سے متاثر ہو سکتا ہے، لیاقت پور اور بہاولپور سے لاہور آنے والے مسافر خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت دی کہ ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہے، لینڈ سلائیڈ نگ سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہیے، تمام ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔
اس کے علاوہ آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
موسم کاحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج اور کل کراچی، سکھر، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر مقامات پر آندھی اور بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں بھی مغربی موسمی سسٹم اثر انداز ہونا شروع ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان اور لودھراں سمیت مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کی بستی کھوکھراں فیروزہ میں پیش آیا، جہاں میاں بیوی بجلی کی زد میں آکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، دونوں کی شناخت 45 سالہ حفیظ اور 40 سالہ کلثوم کے نام سے ہوئی ہے۔
بجلی گرنے کے ایک اور واقعے میں نواحی علاقے کی بستی رکن پور میں 2 کم عمر بچے جاں بحق ہوگئے۔
اسی طرح لودھراں میں بھی بارش کے دوران بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والی ایک خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔
دوسری جانب گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ تربت میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں 10 افراد پھنس گئے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

16 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

27 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

28 mins ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

32 mins ago

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

36 mins ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

44 mins ago