گوادر، پسنی، جیونی، سربندن کے ندی نالوں میں تغیانی، برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ، سندھ ، کشمیر، گلگت ، بلوچستان اور پنجاب میں بھی بارشوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، علاوہ ازیں گوادر، پسنی، جیونی، سربندن میں ندی نالوں میں تغیانی آ گئی جس کے باعث برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔ کشمیر میں تیز بارش سے دریاﺅں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، نیلم، جاگران، سرگن شونٹھر میں پانی کے بہاﺅ میں اضافہ دیکھنے کو آیا، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں پہاڑوں پر برف باری بھی جاری۔