امن و امان کا جائزہ اجلاس، امن دشمنوں کے خلاف یہ جنگ ریاست کی جنگ ہے، سرفرا ز بگٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آئی جی ہولیس عبدالخالق شیخ ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، اے سی ایس داخلہ زاہد سلیم سمیت اعلی سول و عسکری افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں سانحہ نوشکی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، :کمشنر و ڈی آئی جی رخشان ڈویڑن نے سانحہ نوشکی سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی ، اجلاس میں نوشکی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمنوں کیخلاف یہ جنگ صرف سیکورٹی فورسز کی نہیں ہے، امن دشمنوں کے خلاف یہ جنگ ریاست کی جنگ ہے ۔