مکران کا تمام علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع، زیر تعمیر پُل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے کی نظر


پسنی(قدرت روزنامہ)مکران کوسٹل ہائی وے کا بزی ٹاپ کے مقام پر زیر تعمیر پل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے مکران کے تمام علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ، سینکڑوں مسافر پھنس گئے ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،تفصیلات کے مطابق زمینی رابطہ منقطع ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا، علاوہ ازیں تعمیراتی کام جاری ہے تاہم ابھی تک روڑ کو ٹریفک کے لیے بحال نہیں کیا جا سکا۔