نوشکی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 7روز میں معاوضہ ادا کیا جائے، سرفراز بگٹی کی ہدایت
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے جائزہ اجلاس میں کہا کہ یہ جنگ سیاست دان ، سول آرمڈفورسز ،بیوروکریسی،عدلیہ،میڈیا سب نے لڑنی ہے، تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی نے سانحہ نوشکی کے بعد امن و امان کا جائز ہ بھی لیا، امن دشمنوں کے خلاف ریاست کی اس جنگ کو سیاسی ذمہ داری اور مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ لڑیں گے، علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سانحہ نوشکی کے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 7 روز میں معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔مستقبل میں ایسے واقعات کی بیخ کنی کے لئے سیکورٹی پلان کو از سر نو مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔