کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار


کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا . محکمہ موسیات کے مطابق گلشنِ اقبال، محمد علی سوسائٹی، کلفٹن، گلشن حدید، بہادرآباد، ڈیفنس ویو اور ملحقہ علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی .


کراچی میں آج مغربی سسٹم کے زیر اثر ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ کہیں کہیں گرج چمک بھی ہوسکتی ہے تاہم غیرمعمولی بارش کا امکان نہیں ہے . زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے . ریڈار کے تازہ ترین مشاہدات کے مطابق کراچی کے مغرب اور جنوب مغرب میں تیز بارش کے آثار دکھا رہے ہیں، سسٹم کے اثرات مشرق کی طرف بڑھ رہے ہیں .
موجود سیٹلائٹ مشاہدے کے تحت وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی/درمیانی بارش ہوسکتی ہے، بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ شام تک جاری رہ سکتا ہے . واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو شہر میں درمیانی شدت کی بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی تھی جبکہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے ہفتے کو شہر کے مضافاتی علاقوں میں تھنڈر سیلز بننے کے سبب گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش اور آندھی چلنے کی پیش گوئی کی تھی تاہم شہر کے کسی مقام میں بارش رپورٹ نہیں ہوئی .
ایکسپریس نیوزسے بات چیت میں چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز نے کہا کہ اتوار کو بھی شہر میں کوئی بہت زیادہ غیرمعمولی بارش کا امکان نہیں البتہ مغربی سسٹم کے زیراثر ہلکی بارش ہوسکتی ہے . انکا کہنا تھا کہ 17 اور 18 اپریل کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ کراچی سمیت دیہی سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی پیش گوئی آئندہ 2 سے 3 روز بعد ممکن ہوگی کہ یہ سسٹم کتنی شدت کی بارشیں دے سکتا ہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں پر غالب ہے، دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو، دادو، شہید بے نظیرآباد، قمبرشہدادکوٹ سمیت دیگرمیں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے .
ہفتے کو شہرکا مطلع بیشتروقت جزوی ابرآلود رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 66 فیصد رہا، دیہی سندھ میں سب سے زیادہ پارہ مٹھی میں 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا .

. .

متعلقہ خبریں