شریف خاندان قیدی نمبر 804 سے خوفزدہ ہے: عمر ایوب


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائدِ حذبِ اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شریف خاندان قیدی نمبر 804 سے خوفزدہ ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو شعور دیا، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے یہ حکومتیں ختم ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت آئین اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے، یہ پرانا پاکستان نہیں لوگ بیدار ہو چکے ہیں۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پشین اور چمن جلسوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جھنڈے لہرانے نہیں دیے گئے، کارکنوں کو زد و کوب کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود جلسے کامیاب ہوئے، ہمارے اتحاد میں شامل جماعتیں پورے ملک میں جلسے کریں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کے وسائل سب سے پہلے وہیں کے لوگوں پر لگانے چاہئیں، جو بھی صوبہ ہے اس کے وسائل وہاں کے لوگوں پر خرچ ہونے چاہئیں۔