جیل میں بھارتی دہشتگرد سربجیت پر حملہ کرنیوالا فائرنگ سے زخمی


اسلام پورہ(قدرت روزنامہ)جیل میں بھارتی دہشت گرد سربجیت پر حملہ کرنے والا فائرنگ سے زخمی ہو گیا . پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والا عامر تانبا شدید زخمی ہو گیا .


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عامر تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا . حکام نے کہا ہے کہ عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا، علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کر دی ہے .
پولیس کا کہنا ہے کہ 2013ء میں کوٹ لکھپت جیل کے دو قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا . بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں