یوسف رضا گیلانی کا بجلی گرنے سے ہلاکت پر اظہارِ افسوس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ متاثرین کے غم میں برابر کا شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ مقامی ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی لائیں، عوام ریلیف اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امدادی کارروائیوں میں ہاتھ بٹائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔