عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کیلئے 1 ارب ڈالرز قرض دیگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کے لیے 1 ارب ڈالرز قرض دے گا۔دستاویز کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے جون میں قرض کی منظوری متوقع ہے، فنڈ 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔
منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کو فیول کاسٹ کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر بچت ہو گی، داسو ہائیڈرو منصوبہ 7 سال کی تاخیر سے سال 2028ء تک مکمل ہو گا۔
2013ء میں شروع ہونے والے منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دسمبر 2021ء تھی، تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت 4.3 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالرز ہو گئی۔ منصوبے پر عمل درآمد سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔

Recent Posts

موسمیاتی تبدیلیاں، بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول سے زیادہ…

11 mins ago

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی…

18 mins ago

کان کنی کے لئے پی پی ایل کا ایف ڈبلیو او کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے…

24 mins ago

حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری ،وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز نے نوٹس لے لیا

حب(قدرت روزنامہ)حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز میر علی…

30 mins ago

قلعہ عبداللہ میں 3 سال کے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے اور بلوچستان کے…

37 mins ago

ذاکر کرد پر قاتلانہ حملہ کے ملزم پکڑے نہ جا سکے، خضدار میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کا اظہار تشویش

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمیڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران خضدارکے رہنماؤں میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر…

45 mins ago