سندھ

بارش میں بجلی سپلائی نظام مستحکم ہے: ترجمان کے الیکٹرک


کراچی (قدرت روزنامہ)کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، بجلی کی سپلائی کا نظام مستحکم ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں مدد کے لیے موجود ہیں، بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش اور کھڑے پانی میں موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے، شہری ٹی وی، انٹرنیٹ اور کیبلز و ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کی ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ قائم رکھیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور بجلی بند کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں