کراچی: نیا ناظم آباد کے گھر پر بجلی گر گئی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد بلاک سی میں رہنے والے ایک شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے گھر پر آسمانی بجلی گری ہے۔مذکورہ شہری کے مطابق بجلی گرنے سے گھر کی چھت اور بجلی کے تاروں کو نقصان پہنچا ہے۔
شہری نے یہ بھی بتایا ہے کہ خوش قسمتی سے آسمانی بجلی گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ موجودہ سسٹم کے زیرِ اثر گرج چمک کافی ہوئی ہے، بجلی گرنے کے واقعات ہو سکتے ہیں، شہری محتاط رہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سسٹم کے باعث پنجاب اور بلوچستان میں بجلی گرچکی ہے، کراچی کے شہری چھتوں پر اور کھلے آسمان تلے بلا ضرورت نہ جائیں،احتیاطاً بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔