سبی ہرنائی ریلوے لائن کی بحالی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے،گورنر بلوچستان

اسلام آباد/کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ سبی ہرنائی ریلوے لائن کی بحالی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ جڑواں شہروں یعنی سبی اور ہرنائی کا ملک وصوبے کے دیگر علاقوں سے رابطے بحال ہونے کے علاوہ علاقے میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور افتادہ اضلاع کو ترقی دینے اور اجتماعی مسائل حل کرنے کے حوالے سے سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام یقیناً موجودہ حکومت کی عوام دوستی کا بڑا ثبوت ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے وزیر ریلوے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز کے پاس بہت سی قیمتی پراپرٹی ہے ریلوے کی قیمتی اراضی لیزاوٹ (Lease out) کرنے کے تحت پاکستان ریلویز کے شاپنگ مال سینٹرز کی توسیع، بحالی اور اپ گریڈیشن مفاد خلق کے حق میں ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے گورنر بلوچستان نے وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی کی توجہ کوئٹہ ٹو چمن ٹرین کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ اور ضلع پشین کے عوام کو ریلوے کی آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا اشد ضروری ہے کوئٹہ ٹو چمن ٹرین کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے سے ریلوے ایک منافع بخش ادارہ بن سکتا ہے گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا صوبہ سینٹرل ایشیا تک راستہ فراہم کر سکتا ہے لہٰذا مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر نئی منصوبہ بندی کی جائے گورنر بلوچستان نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی بلوچستان میں ریلوے کی توسیع، بحالی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے کی گئیں کاوشوں کو لائقِ تحسین قرار دیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago