اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے . اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے طلب کرلیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا زیر بحث آئے گا .
دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ہے، ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل 16 اپریل کے بجائے اب 18 اپریل کو ہوگا .
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف زرداری خطاب کریں گے جس کے بعد نئے پارلیمانی سال کا اغاز ہوگا . دریں اثنا قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھا کر باضابطہ طور پر پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گی .