بشریٰ انصاری نے کچروں کے ڈھیر اور بھکاری مافیا سے چھٹکارے کا نسخہ بتادیا
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کی سینئر فنکارہ بشریٰ انصافی نے بھکاری مافیا اور شہر میں پھیلے کچرے کے ڈھیروں سے چھٹکارے کا منفرد طریقہ بتایا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ پر اداکارہ نے لکھا کہ میونسپل کمیٹی کو اختیار دیا جائے کہ وہ بھکاریوں کو شہر کی صفائی پر لگا کر انہیں اجرت دے۔
اداکارہ نے شہریوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھکاریوں کو بھیک کی جگہ جھاڑو لے کر دیں تاکہ وہ صفائی کرسکیں اور اتنا تو ہم کرہی سکتے ہیں۔
بشریٰ انصاری کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین مختلف قسم کے تبصرے کررہے ہیں، کچھ نے اسے قابل عمل جبکہ بعض نے اسے ناقابل عمل قرار دیا ہے۔