ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کا مثالی وزن کیا ہونا چاہیے؟


وینس(قدرت روزنامہ) یورپی سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے معیاری جسمانی وزن کی نشاندہی کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اٹلی میں یورپی کانگریس آن اوبیسٹی (ای سی او) میں پیش کی گئی تحقیق میں ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد کے لیے مثالی جسمانی وزن پر روشنی دالی گئی۔
تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ مریضوں میں دل کی اور گردوں کی دائمی بیماری سے مرنے کے خطرے کو کیسے کم کیا جا سکے۔ تحقیق برطانیہ کے یوکے بائیوبینک کے ڈیٹا پر مبنی ہے جس میں 65 سال اور اس سے کم عمر کے شرکا کا تجزیہ کیا گیا۔
نتائج سے ثابت ہوا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) 23 سے 25 کلوگرام/m² تک برقرار رہنا چاہیے جو کہ دل کی بیماری سے مرنے کے کم خطرے سے منسلک ہے۔
محققین نے 22,874 شرکا میں بی ایم آئی اور دل کی صحت سے جُڑے موت کے خطرے کا تعلق شرکا کی عمروں کی روشنی میں دریافت کیا۔ یہ وہ شرکا تھے جن میں نے 2006 اور 2010 سے پہلے مرض کی تشخیص ہوچکی تھی۔
محققین نے پایا کہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنا دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ٹائپ 2 ذیابیطس کے شکار ہیں اور ان میں دل کی بیماری اور جلد موت کا خطرہ زیادہ ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں کے لیے بی ایم آئی کی حد عمر کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے یا نہیں۔