کمرشل کورٹس کی افادیت، ماحولیاتی تبدیلی: جسٹس منصور علی اور جسٹس جواد حسن قطر یونیورسٹی جائینگے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کمرشل کورٹس کی افادیت اور ماحولیاتی تبدیلی کا معاملہ، سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن قطر یونیورسٹی جائیں گے۔فاضل جج آئندہ ہفتے قطر یونیورسٹی میں سٹینڈنگ انٹرنیشنل فورم آف کمرشل کورٹس سے خطاب کریں گے۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو ماحولیاتی تبدیلی اور کمرشل کورٹس کے موضوع پر خطاب کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن 20 اپریل کو کمرشل کورٹس کے موضوع پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے، کانفرنس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ججز شرکت کریں گے۔