سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد وزیر خارجہ کی سربراہی میں آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی وفد آج پاکستان کا دو روزہ دورہ کرے گا . سعودی وفد دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گا .

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں سعودی وزیرپانی و زراعت انجینئرعبدالرحمان عبدالمحسن الفادلی، سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ محمد مازید التویجری اور دیگر شامل ہیں . وفد میں سعودی وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے سینئر حکام بھی شامل ہوں گے . سعودی وفد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرےگا . ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد کے دورے کا مقصد بہتر دوطرفہ تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر مثبت اثر ڈالنا ہے، سعودی وفد کا دورہ وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کا تسلسل ہے . . .

متعلقہ خبریں