اے پی پی یونین کے انتخابات کے موقع پر غنڈہ گردی قابل مذمت ہے، تربت پریس کلب


تربت(قدرت روزنامہ)تربت پریس کلب کے ترجمان نے اپنے بیان میں اے پی پی یونین کے الیکشن کے موقع پر غنڈہ گردی اور مارکٹائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ترجمان نے کہاہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) ملک کی اہم ترین صحافتی اداروں میں سے ایک ہے ہر ادارہ کی اندرونی معاملات اوریونین اس ادارے کے ملازمین کا خالصتاً حق ہے لیکن کسی بھی ادارے کے اندر بیرونی مداخلت کسی طورپر جائز نہیں ہے ، اے پی پی یونین کے انتخابات کے دوران ناخوشگوار واقعہ سے ملک بھر کی صحافتی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ صحافتی اداروں میں ایسے ناخوشگوار واقعات ہرگز نہیں ہونا چاہئیں ، اے پی پی کے حکام خود کو فریق بنانے کے بجائے ادارے اورملازمین کے مفاد کے پیش نظر نظم وضبط برقرار رکھنے کیلئے مثبت کردار اداکرنا چاہیے تھا یہ امر نہایت ہی باعث افسوس ہے کہ اے پی پی جیسے ادارے کے سربراہ فریق بن کر اے پی پی یونین کے معاملات میں نہ صرف مداخلت کے مرتکب ہوئے ہیں بلکہ بیرونی غنڈہ عناصر کے ممدومعاون بنے ہیں بیرونی مداخلت اور ایسے افراد جن کا اے پی پی سے تعلق نہیں تھا ان کے ادارہ کے اندر آکر ہنگامی آرائی کرنا اورملازمین پر تشدد کرنا ناقابل قبول ہے ، تربت پریس کلب کے ترجمان نے وفاقی وزیر اطلاعات اور محکمہ اطلاعات کے دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین واقعہ کے ذمہ داروں کا فوری تعین کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر اے پی پی یونین کی دادرسی یقینی بناکر ملک بھر کی صحافتی برادری کی بے چینی کا ازالہ کریں ۔

Recent Posts

عنابی رنگ کا کھٹا میٹھا پھل فالسہ بے شمار فوائد کا حامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسمِ گرما شروع ہونے کےساتھ آم کے بعد جس پھل کا سب…

8 mins ago

بادشاہوں کا کھیل ’پولو ‘ گلگت بلتستان میں کیوں مقبول ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’پولو‘ گلگت بلتستان کا سب سے مشہور کھیل ہے۔ یہ کھیل صدیوں…

16 mins ago

گلگت بلتستان کے 80 طلبہ بھی کرغزستان میں محصور، حکومت کا سیکریٹری خارجہ کو مراسلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں ملکی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان ہونے والی لڑائی کے…

40 mins ago

کرغزستان سے طلبہ کی وطن واپسی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کے لیے وزیراعلیٰ…

43 mins ago

ہزارہ یونیورسٹی کس طرح سولر سسٹم سے کروڑوں روپے کما رہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ماحول دوست 300 کلو واٹ آن گریڈ سولر…

49 mins ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں اے سی کے متبادل سستے آپشنز کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایئر کنڈیشن اور ایئر کولر…

55 mins ago