نیوزی لینڈ سیریز، قومی اسکواڈ نے ہوٹل میں رپورٹ کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ اسکواڈ نے اسلام آباد کے ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کردیا ہے۔
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود آج اسلام آباد پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم پیر کی شام سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔