بہت سے لوگ جیل جائینگے، کچھ باہر آئینگے: منظور وسان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ بہت سے لوگ جیل جائیں گے اور کچھ باہر آئیں گے۔
اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے یہ بات جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید کاٹنے والے سابق وزیرِ اعظم کے حوالے سے کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
منظور وسان کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ میں سیاسی لوگوں کو جیل میں بھیجنے کے حق میں نہیں ہوں۔