13 برس کی عمر میں اغوا ہونیوالی لڑکی 16 برس بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بازیاب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)16 سال قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والی خاتون کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بازیاب کرا لیا گیا۔
اغوا کار نے خاتون کو معمرشخص کو فروخت کردیا تھا، معمر شخص نے خاتون سے شادی کرلی تھی، اغوا کے وقت آسیہ کی عمر 13 سال تھی۔
آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنی بازیابی کے لیے ویڈیو جاری کی تھی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد خاتون کی بازیابی عمل میں لائی گئی۔