دوسری جانب، محکمہ موسمیات میں کوئٹہ، پشین،قلعہ عبداللہ، قلات، ژوب، بارکھان، موسی خیل،کوہلو، سبی، لورالائی، زیارت میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے . محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع آبر الود رہے گا . وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے رات گئے آن لائن اجلاس میں صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے . بلوچستان کے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے . وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، ہنگامی صورتحال میں تمام وسائل بروئے کار لاکر عوام کی مدد کی جائے گی . واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دن سے جاری بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات کے نتیجے میں گزشتہ رات تک کم از کم 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے . صوبے میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے سوراب میں 2، ڈیرہ بگٹی میں 2، پشین میں 1 شخص جاں بحق ہوا جبکہ لورالائی اور کیچ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے پش نظر حکومت کا صوبے بھر میں آج اور کل اسکول میں تعطیلات کا اعلان کردیا .
ڈان نیوز کے مطابق حکومت بلوچستان نے بارشوں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر اسکول بند کرنے اعلان کیا ہے، سیکریڑی سیکنڈری ایجوکیشن صالح ناصر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا .
متعلقہ خبریں