بلوچستان میں آج اور کل اسکول بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے پش نظر حکومت کا صوبے بھر میں آج اور کل اسکول میں تعطیلات کا اعلان کردیا . ڈان نیوز کے مطابق حکومت بلوچستان نے بارشوں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر اسکول بند کرنے اعلان کیا ہے، سیکریڑی سیکنڈری ایجوکیشن صالح ناصر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا .

دوسری جانب، محکمہ موسمیات میں کوئٹہ، پشین،قلعہ عبداللہ، قلات، ژوب، بارکھان، موسی خیل،کوہلو، سبی، لورالائی، زیارت میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے . محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع آبر الود رہے گا . وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے رات گئے آن لائن اجلاس میں صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے . بلوچستان کے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے . وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، ہنگامی صورتحال میں تمام وسائل بروئے کار لاکر عوام کی مدد کی جائے گی . واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دن سے جاری بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات کے نتیجے میں گزشتہ رات تک کم از کم 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے . صوبے میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے سوراب میں 2، ڈیرہ بگٹی میں 2، پشین میں 1 شخص جاں بحق ہوا جبکہ لورالائی اور کیچ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے . . .

متعلقہ خبریں