’جان ہے تو جہان ہے‘ وسیم اکرم کا میلبرن سے خصوصی پیغام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں پر زور دیا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میلبرن میں اس وقت صبح کے 7 بجے ہیں، موسم بہت خوشگوار ہے اور میں نے بہت ضروری سمجھا کہ اپنی پاکستانی عوام کے لیے ایک ویڈیو بنائی جائے۔
میلبرن سے دیے گئے اپنے پیغام میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں پچھلے 4 سال سے رو رہا ہوں کہ ذیابیطس کو کنٹرول کرلیں، اپنا لائف اسٹائل تبدیل کریں۔ اب اعدادوشمار کے مطابق ذیابیطس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان نمبر ون پر آگیا ہے جس میں ٹائپ 2 ذیابطیس کی قسم سب سے زیادہ ہے جس کا تعلق لائف اسٹائل سے ہے جیسے لیٹ کھانا، لیٹ اٹھنا، ورزش نہ کرنا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ اگر آپ کی عمر 25 سال سے زائد ہے تو اپنا ٹیسٹ کروا لیں تاکہ پتہ چل جائے کہ آپ کو ذیابیطس ہے یا نہیں۔ کیونکہ مسئلہ یہ ہے کہ ذیابیطس کی اس قسم میں درد نہیں ہوتا اور جب درد ہوتا ہے تو بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے ذیابیطس کے مرض کے ساتھ 25 سال ہوگئے ہیں لیکن احتیاط اور پرہیز نے میری زندگی بنائی ہوئی ہے دنیا کے کام تو چلتے ہیں لیکن جان ہے تو جہان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو پیغام دیکھنے کے بعد آدھے لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ آپ نے داڑھی کیوں رکھی ہے آپ کی داڑھی سفید ہے، آپ نے عینک کیوں لگائی ہوئی ہے، ان چیزوں کے بجائے پیغام پر فوکس کریں، انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ صحت مند زندگی گزاریں اور اپنے خاندان کے ساتھ لطف اندوز ہوں، ساتھ ہی انہوں نے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب سب الٹے سیدھے سوالات کر لینا۔

Recent Posts

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

3 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

20 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

30 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

44 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

47 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

54 mins ago