آئی پی ایل میں سست پرفارمنس، مچل اسٹارک نے تنقید پر کیا کہا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے مہنگے ترین کھلاڑی مچل اسٹارک نے خود پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مچل اسٹارک کو 44 لاکھ 30 ہزار آسٹریلوی ڈالرز میں خریدا تھا جو کہ بھارتی روپوں میں 24 کروڑ 75 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
لیگ کے ابتدائی میچز میں معمولی پرفارمنس پر مچل اسٹارک کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا تاہم اب خود پر کی جانے والی تنقید پر مچل اسٹارک نے کہا کہ 2 سال میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلا، ہو سکتا ہے سست آغاز کی یہی وجہ ہو ، میں کچھ نہیں پڑھتا اس لیے مجھے کوئی چیز پریشان نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ میں ردھم میں واپس آ رہا ہوں اب اچھی بولنگ ہو رہی ہے، 34 برس کا ہوچکا ہوں اپنے ورک لوڈ سے مطمئن ہوں۔
آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ جو ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلتے ہیں ان کے لیے ٹی ٹوئنٹی آسان ہے۔
واضح رہے کہ مچل اسٹارک نے گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لکھنو کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔