چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اجلاس


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ،اجلاس میں بدھ سے متوقع شدید بارشوں اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور امدادی اقدامات کے حوالے سے تفصیلاً غوروحوض ہوا۔مزید بارشوں سے قبل ہی اپنی تمام تر پیشگی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت۔ انتظامیہ عوام کو قبل از وقت ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کو منظم طریقے سے سر انجام دے۔ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے نالوں پر سے تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
تمام انتظامی افسران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے اور لوگوں کو کسی بھی صورتحال میں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے حوالے سے الرٹ رہیں۔ سیلابی صورتحال میں ریلیف اور ریسکیو کے کام کو سرانجام دینے کے لیے تمام ضروری مشینریز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ مشینری کو بروقت کام میں لینے کے لیے پلان مرتب کیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ شہروں سے بارش کی پانی کو جلد از جلد نکالنے کے لیے اقدامات کریں۔ مختلف اضلاع میں شدید بارشوں سے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ کوئٹہ میں 156 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوا ہے۔ کمشنر کوئٹہ ، چاغی میں 80، پشین 20, کوئٹہ 30، ہرنائی، گوادر میں بھی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ بدھ سے شدید بارشوں کا ایک اور سپیل کا امکان ہے۔