گزشتہ 24 گھنٹوں سے بارشوں سے بلوچستان کے 7 اضلاع شدید متاثر ہیں ‘ترجمان حکومت بلوچستان


ایمرجنسی کی بنیاد پر تعلیمی ادارے دو دن کیلئے بند رکھے گئے ہیں . یہ تاثر غلط ہے کہ حکومتی مشینری کام نہیں کررہی .

شاہد رند
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ارکان اسمبلی اور ترجمان حکومت بلوچستان کی سیلابی صورتحال سے متعلق میڈیا بریفنگ ‘گزشتہ 24 گھنٹوں سے بارشوں سے بلوچستان کے 7 اضلاع شدید متاثر ہیں . شاہد رند ترجمان حکومت بلوچستان كے مطابق ایمرجنسی کے بنیاد پر تعلیمی ادارے دو دن کیلئے بند رکھے گئے ہیں . شاہد رند نے مزىدکہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومتی مشینری کام نہیں کررہی . کوئٹہ سٹی ایریا سے پانی کا اخراج کردیا گیا ہے . دیہی علاقوں میں پانی نکالنے کا عمل جاری ہے . آسمانی بجلی گرنے اور دو افراد چھت گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں .
ایمرجنسی کیلئے پی ڈی ایم اے نے نمبر بھی جاری کردئیے ہیں . پی ڈی ایم اے کا عملہ 24 گھنٹے موجود ہوتا ہے . 27میں سے 14 شکایات کا فوری ردعمل دیا گیا . 80فیصد پانی کا اخراج حکومتی مشینری کا فعال ثبوت ہے . ندی نالوں میں تجاوزات ہٹانے کا کام جاری ہے . گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں کے دوران حکومتی مشینری فعال ہے . ولی نورزئی نے کہا کہ آسمانی بجلی سے یو ہلاتیں ہوئی ہے اس میں انتظامیہ کا کوئی قصور نہیں ہے . رات کو میں نے خود دوری کیا صورتحال کنٹرول میں ہے . بارشوں سے قبل تیاری کی ہدایت کرد تھی . نعیم بازئی ‘باران رحمت کو زحمت نہیں بنے دینگے . نعیم بازئی ‘ دو دنوں سے جاری بارشوں امدادی کام جاری ہیں.بخت کاکڑ ‘کوئٹہ میں بارشوں سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ہنہ اڑک اور نواں کلی شامل ہیں . بخت کاکڑ ‘قدرتی آفات کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا .لیاقت لہڑی .

. .

متعلقہ خبریں