عید کے موقع پر اداکارہ عظمیٰ حسن نے زندگی کا پہلا عمرہ ادا کر لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عظمیٰ حسن نے اپنی زندگی کا پہلا عمرہ ادا کر لیا۔ ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت، پریم گلی، منت مراد، دل لگی، آنگن، آؤ کہانی بنتے ہیں، عشقِ لاء، الو برائے فروخت نہیں، سنگِ مر مر اور محبت آگ سی جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے انڈسٹری میں منفرد مقام حاصل کرنے والی اداکارہ عظمیٰ حسن سے حرم شریف سے تصویریں شیئر کی ہیں۔
45 سالہ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی کا پہلا عمرہ ادا کر لیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Uzma Hassan (@uzmahassanofficial)


اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں فالوورز و مداحوں کو جمعہ و عید کی مبارکباد بھی دی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے پہلے عمرہ کی سعادت اس میٹھی عید پر حاصل کی ہے۔
اداکارہ نے مزید بتایا ہے کہ عمرہ کے دوران انہوں نے جس جائے نماز پر نماز ادا کی وہ اُن کی دادی کا جائے نماز ہے۔ عظمیٰ حسن نے اپنی پوسٹ میں فلسطین کے لیے کی گئی دعا کا بھی ذکر کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Uzma Hassan (@uzmahassanofficial)


دوسری پوسٹ میں عظمیٰ حسن نے اپنے والدین کے لیے ڈھیر ساری دعائیں کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے اپنے والدین کے لیے بھی عمرہ ادا کیا ہے۔