پاک فوج کاسوات، دیر اور چترال میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچارکھی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 8سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

ایسے میں پاک فوج کی جانب سے سوات، دیر اور چترال میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ چترال کے علاقہ دروش، سوات کے علاقوں بحرین، مدین اور مٹہ اور دیر میں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں زیرآب آنے کے بعد پاک فوج کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور دیگر ریسکیو کے اداروں کے ساتھ مل کر پاک فوج نے کئی رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا۔

چترال سے پشاور روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے کے بعد پاک فوج نے فوری اقدامات کرتے ہوئے بھاری مشینری سے سڑک سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی ،ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب سے مسافروں اور سیاحوں کو بھی مدد فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ بغیر رکاوٹ کے سفر جاری رکھ سکیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago