ہاتھوں میں مہندی ، چہرے پر مسکراہٹ: عالیہ کی نکاح کے 2دن بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نکاح کے دو دن بعد ٹریننگ کرنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں
دو روز قبل عالیہ ریاض کا نکاح سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر وقار یونس کے بھائی سے ہوا ہے جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور ٹیم کے ہمراہ بھرپور ٹریننگ کی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم نے تین گھنٹے کا بھرپور سیشن کیا جس میں فزیکل ٹریننگ کے بعد بیٹنگ ،بولنگ اور کیچز کی پریکٹس کی۔
سابق کپتان بسمعہ معروف نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ،وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت کریں گی۔
یاد رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے سبب ان کی شرکت فٹنس سے مشروط تھی ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال کے 8 میچز کھیلے جائیں گےجو تمام کے تمام کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوں گے، پہلا ون ڈے 18 اپریل کو ہوگا۔