امریکا میں پہلی بار سابق صدر کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں پہلی بار سابق صدر کے خلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز ہوگیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کا مقدمہ تلوار بن کر لٹکنے لگا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو رقم دینے کے مقدمے میں مجرمانہ ٹرائل شروع ہوگیا اور اب مقدمے میں جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا۔
ٹرمپ پر الزام ہے کہ اُنہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے پہلے اسٹارمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے اور اُس رقم کی ادائیگی کو چھپانے کیلئے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جھوٹ بولا تھا۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اِن الزامات کو مسترد کیا ہے۔
تاہم اب جیوری فیصلہ کرےگی کہ ٹرمپ نےمالی بدعنوانی تونہیں کی، یہ فیصلہ بھی ہوگا کہ ٹرمپ نےاداکارہ کوایک لاکھ 30 ہزار ڈالر چُھپا کرتو نہیں دیے؟
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ مقدمہ 5 سے 6 ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ جرم ثابت ہونے اور جیل ہونے کی صورت میں بھی وہ الیکشن لڑنے اور صدر کا عہدہ سنبھالنے کے اہل ہوں گے۔ سابق صدر کے خلاف 3 دیگر کرمنل کیسز بھی ہیں۔