چاغی، صادق سنجرانی کی ہدایت پر 10گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں روانہ
چاغی(قدرت روزنامہ)متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینٹ ایم پی اے چاغی صادق خان سنجرانی کی ہدایت پر ڈسڑکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیارخان یار محمد زئی کی سربرائی میں ضلعی انتظامیہ نے دس گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں روانہ کردیا امدادی سامان میں ٹینٹ، خیمے،فوڈ ودیگر ضروری سامان شامل تھے میر اسفندیارخان یار محمد زئی نے کہا ایم پی اے چاغی صادق خان سنجرانی کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کردیا کسی صورت میں متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا دوسری جانب لیویز اور ایف سی کے جوانوں نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں میں خوراک اور ادویات بھی تقسیم کئے۔