حلقہ پی بی 10مبینہ دھاندلی کیس، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمہوری وطن پارٹی کے رہنماءسابق صوبائی وزیر اور امیدوار نوابزادہ گہرام بگٹی نے الیکشن ٹربیونل میں دائر کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے مبینہ دھاندلی کیس میں نوابزادہ گہرام بگٹی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو فریق بنایا ہے بلوچستان ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں ابتدائی کیس کی سماعت جسٹس روزی خان بڑیچ نے کی کیس میں تمام فریقین کو نوٹس جاری کردئیے کیس کی سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی گئی بلوچستان ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں کیس کی سماعت کے بعد جمہوری وطن پارٹی کے رہنماءنوابزادہ گہرام بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی میں الیکشن کے نام پر سلیکش ہوئی ہے عدلیہ ہمیں انصاف فراہم کرے ہمیں بلیک میل کرکے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے ہم نے الیکشن کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا ہے اور ہمارے خلاف نیب میں پرانا کیس کھول دیاگیاہے عدالتوں سے انصاف کی امید ہے پی بی 10میں میرے حق میں 99فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں عدلیہ حق پر مبنی فیصلے کرے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکےں۔