بچی سے بدسلوکی کی ویڈیو پر خواجہ آصف کو وضاحت مہنگی پڑ گئی


وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل 2 ویڈیوز پر ایک وضاحتی بیان پوسٹ کیا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ بیرونِ ملک سے واپس آنے والے والد سے ملنے کے لیے بے تاب بچی کو ایئرپورٹ سیکیورٹی پر تعینات اے ایس ایف اہلکار نے بالوں سے پکڑ کر زمین پر گرا دیا تھا۔
ایسی ہی ایک دوسری ویڈیو اے ایس ایف اہلکار کی مشتعل ہجوم سے ہاتھا پائی کی تھی۔جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ایکس پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان کا وضاحتی بیان پوسٹ کیا گیا۔
بیان میں دعویٰ کیا گیاکہ دونوں پرانی ویڈیوز ہیں جس کے ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے اور انہیں قانون کےمطابق کڑی سزا دی جا چُکی ہے۔
23 2 1 257x300
ترجمان اے ایس ایف نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں ویڈیوز کو مُلک دُشمن عناصر بدنیتی سے اِداروں اور افواج پاکِستان کو بدنام کرنے کی غرض سے بار بار پھیلا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف پاکِستان آرمی ایکٹ کے تابع ایک منظم فورس ہےجِس میں احتساب کا بِلا تخصیص کڑا نِظام رائج ہے،جِس سے کوئی بھی بالا تر نہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ فورس کسی بھی اہلکار کے کسی بھی نامناسب رویے کے خلاف عدم برادشت کے رویے کی پالیسی پر سختی سےعمل پیرا ہے، دونوں پُرانے اور الگ الگ واقعات میں ملوّث ملازمین کو کورٹ مارشل کر کے سروس سے برخاست کیا جا چُکا ہے۔
تاہم ایکس صارفین کو یہ وضاحت ہضم نہ ہوئی اور انہوں نے بچی سے بدسلوکی کی ویڈیو پر اہلکار کے خلاف درج چارج شیٹ شیئر کردی جس پر واضح طور پر 12 اپریل 2024 کی تاریخ درج دیکھی جاسکتی تھی۔
کرکٹ جنون نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ ‘یہ کونسی منظم سازش ہے، پرانی ویڈیو پر نوٹس لے کر چارج شیٹ بھی جاری کردی’
23 3 1 272x300
صائم بلوچ نامی صارف نے مطالبہ کیا کہ اگر ویڈیو پر اہلکاروں کو سزا دی گئی ہے تو اس کی ایف آئی آر یا قانونی کارروائی کا کوئی ثبوت دکھائیں۔
23 4 1 300x129
عمارق نامی صارف نے اے ایس ایف کی بچی کے خاندان سے معذرت کی خبر شیئر کر کے کہا کہ سچ ہے جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔
23 5 1 280x300
زبیر مندوخیل نامی صارف نے کہا کہ اگر ویڈیو وائرل نہ ہوتی تو نوکری سے برخاست بھی نہ کیا جاتا، آپ کو ایک اہم اور ذمہ دار وزارت دی گئی ہے اس کا خیال کرلیں۔
23 6 1 300x120