طوفان کا خدشہ منڈلانے لگا رات گئے سرکاری تعطیل کا اعلان

کراچیّ(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے کل صوبے بھر میں جمعہ کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا . تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے گزشتہ رات سمندری طوفان شاہین اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سندھ بھر میں جمعہ کو تعطیلات کا اعلان کردیاتھاجبکہ جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہو گا وہاں وقت کے مطابق سکول کھولے جائیں گے .

قبل ازیں شہرقائد میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر قومی ایئرلائن(پی آئی اے)سمیت دیگر ایئرلائنوں کے شیڈول میں تبدیلی جبکہ بعض پروازیں منسوخ کردی گئیں . تفصیلات کے مطابق کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے594منسوخ کردی گئی . کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے304 بھی منسوخ کی گئی ہے . کراچی سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی پرواز502دوپہر 12بجے روانہ ہونی تھی لیکن وقت تبدیل کردیا گیا اب 1بجکر55منٹ پر روانہ ہوئی . اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے368دوپہر1بجے روانہ ہونی تھی وقت میں بھی تبدیلی کردی گئی جس کے بعد پرواز2بجے روانہ ہوئی ہے . کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے310منسوخ کردی گئی . کراچی سے کوئٹہ جانیوالی سرین ایئر کی پرواز کو بھی منسوخ کردیا گیا . . .

متعلقہ خبریں