بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔
ہائیکورٹ میں بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ بشری بی بی کے وکلا کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ مذاق بنا ہوا ہے، کہا بھی تھا آج سن کر اس کیس کا فیصلہ کریں گے پھر بھی نہیں آئے ، بشری بی بی کے وکیل عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ اگر وہ یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتی، وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ بشری بی بی جیل چلی جائیں، دونوں طرف سے عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست خارج کردی۔