خیبر پختونخوا؛ تین روز میں تیز بارشوں کے باعث 21 افراد جاں بحق، 85 زخمی


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں گزشتہ تین روزکے دوران تیز بارشوں کے باعث رونما ہونے والے حادثات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 85 افراد زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ تین روز کے دوران تیز بارشوں کے باعث صوبے میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔ تیز بارش کے باعث جانی و مالی حادثات صوبے کے مختلف اضلاع دیر اپر، چترال لوئر، سوات، ملاکنڈ اور باجوڑ میں رونما ہوئے۔
مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 85 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 15 گھروں کو مکمل جبکہ 70 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا۔
مسلسل تیز بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے کابل اور نوشہرہ کے مقام پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، سیلاب کے حوالے سے پہلے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا میں 18 سے 20 اپریل تک مزید بارشوں کا امکان ہے، آج تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔

Recent Posts

ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

26 اور 27 مئی کے دوران تین مختلف آپریشن میں مجموعی طور پر 23 دہشت…

5 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی ریلی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، مطالبہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی…

15 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای‘سیکرٹری خزانہ ‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ‘ بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای ‘ سیکرٹری خزانہ ‘…

31 mins ago

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق پیمرا کے…

42 mins ago

تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال، سندھ اسمبلی کا قانون سازی کا مطالبہ

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف…

58 mins ago

صحافت اور سرکاری ملازمت کرنے والوں کیخلاف دائر آئنی پٹیشن پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

آئین کی آرٹیکل کنڈکٹ رول 1979 سیکشن 16 اور بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کوئی…

1 hour ago