گوجرانوالہ سے لیگی ایم این اے کی کامیابی کالعدم، پی ٹی آئی امیدوار کامیاب


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ سے لیگی ایم این اے اظہر قیوم کی کامیابی کالعدم اور پی ٹی آئی کے بلال اعجاز کو کامیاب قرار دے دیا۔ این اے 81 گوجرانوالہ پی ٹی آئی امیدوار چوہدری بلال اعجاز کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔
عدالت نے بلال اعجاز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ن لیگی ایم این اے اظہر قیوم ناہرا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا جبکہ مخالف امیدوار بلال اعجاز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کیسے نظر انداز کیا، کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ نظر انداز کرنا توہین عدالت نہیں، جب الیکشن پراسس مکمل ہو جائے تو الیکشن کمیشن کیسے مداخلت کرسکتا ہے۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں درخواست گزار سات ہزار سے زائد ووٹوں سے منتخب ہوا، دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار اظہر قیوم ناہرا کو 3100 ووٹوں سے جتوا دیا گیا، دوبارہ گنتی میں درخواست گزار کے 10 ہزار سے زائد ووٹ مسترد کیے گئے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ قانون کے مطابق ٹربیونل بننے کے بعد الیکشن کمیشن گنتی کا حکم جاری نہیں کر سکتا، عدالت الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا حکم کالعدم قرار دے اور ن لیگی امیدوار اظہر قیوم ناہرا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

Recent Posts

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیئے ، کون کون شامل ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بوڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کے 15…

16 mins ago

حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل…

16 mins ago

ماہرہ خان نے سٹیج پر اپنے اوپر ’نامعلوم چیز‘ پھینکنے والے شخص کو انتہائی خوبصورت جواب دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران پیش آنے والے…

22 mins ago

فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخر ہے، بھارتی اداکار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ…

27 mins ago

کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا

کراچی(قدرت روزنامہ)کیریبیئنز ابھی تک سابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سحر میں مبتلا ہیں۔…

37 mins ago

سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئے تجزیے کے مطابق سبزی خوروں کی غذاؤں کا تعلق بہتر…

41 mins ago