درفشاں ٹیلنٹ کی بجائے کس وجہ سے مشہور ہوئیں؟ اداکارہ نازش جہانگیر نے حیران کن بیان جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ساتھی اداکارہ درِ فشاں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درِ فشاں سلیم اپنی صلاحیتوں کے بجائے قسمت کے بل بوتے پر مشہور ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے حالیہ عیدالفطر کے موقع پر اداکار خوشحال خان کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی تھی جہاں ان دونوں فنکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ و نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔شو کے دوران فنکاروں سے مختلف موضوعات پر دلچسپ سوالات بھی کیے گئے تھے۔

سعودی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
اس شو سے نازش جہانگیر کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ درِ فشاں کو خوش قسمت قرار دے رہی ہیں۔

اداکارہ نازش جہانگیر سے شو کے میزبان نے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں۔

اس سوال پر نازش جہانگیر نے جواب میں اداکارہ دِرفشاں سلیم کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’درِ فشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ماشا اللّٰہ! دِرفشاں سلیم جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں، وہ ڈرامہ ہٹ ہو رہا ہے۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ اداکار و گلوکار آغا علی اور خوشحال خان کو بالی ووڈ میں ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر 28 سالہ اداکارہ درِ فشاں سلیم کے 4 ملین فالوورز ہیں جبکہ 29 سالہ اداکارہ نازش جہانگیر کے 1.2 ملین فالوورز موجود ہیں۔

نازش جہانگیر کے اس جواب پر اداکارہ درِ فشاں سلیم کے مداح سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔

Recent Posts

آج سے27 مئی تک پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ…

1 min ago

خود کی ٹانگ پر گولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں پولیس نے ہیلپ لائن پرکال کرکے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع…

7 mins ago

نان فائلرز کے خلاف کارروائی پر متعلقہ حکام کی جانب سے گریز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نان فائلرز کے خلاف کارروائی پر متعلقہ حکام کی جانب سے گریز کیا…

11 mins ago

آئی ایم ایف نے تکمیل کے مراحل میں ہی سرمایہ کاری پالیسی کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان سے تکمیل کے مراحل…

16 mins ago

لاہور: چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور ڈاکٹروں کی لڑائی کا معاملہ طول پکڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور ڈاکٹروں…

23 mins ago

ایرانی حکومت وعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی حکومت نے آج ملک…

34 mins ago