درفشاں ٹیلنٹ کی بجائے کس وجہ سے مشہور ہوئیں؟ اداکارہ نازش جہانگیر نے حیران کن بیان جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ساتھی اداکارہ درِ فشاں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درِ فشاں سلیم اپنی صلاحیتوں کے بجائے قسمت کے بل بوتے پر مشہور ہوئی ہیں .

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے حالیہ عیدالفطر کے موقع پر اداکار خوشحال خان کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی تھی جہاں ان دونوں فنکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ و نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی .

شو کے دوران فنکاروں سے مختلف موضوعات پر دلچسپ سوالات بھی کیے گئے تھے .

سعودی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
اس شو سے نازش جہانگیر کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ درِ فشاں کو خوش قسمت قرار دے رہی ہیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

اداکارہ نازش جہانگیر سے شو کے میزبان نے سوال کیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں .

اس سوال پر نازش جہانگیر نے جواب میں اداکارہ دِرفشاں سلیم کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’درِ فشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں . ‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ماشا اللّٰہ! دِرفشاں سلیم جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں، وہ ڈرامہ ہٹ ہو رہا ہے . ‘

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ اداکار و گلوکار آغا علی اور خوشحال خان کو بالی ووڈ میں ہونا چاہیے .

یاد رہے کہ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر 28 سالہ اداکارہ درِ فشاں سلیم کے 4 ملین فالوورز ہیں جبکہ 29 سالہ اداکارہ نازش جہانگیر کے 1.2 ملین فالوورز موجود ہیں .

نازش جہانگیر کے اس جواب پر اداکارہ درِ فشاں سلیم کے مداح سیخ پا نظر آ رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں