سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی


کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے . آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی ہے .


آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے .
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1715روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے میں فروخت ہو رہا ہے .
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہو کر 2316 ڈالر فی اونس ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں