آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا نوشکی میں مزدوروں کے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہِ
صوبہ بھر میں روٹس کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں کوئی کوتاہی یا غیر ذمہ داری ناقابل برداشت ہوگئى، عبدالخالق شیخ
نوشکی (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے نوشکی میں مزدوروں کے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہِ کیا اس موقع پر ڈی آئی جی رخشاں رینج وزیر خان ناصر ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گواریا،اے آئی جی آپریشنز محمد بلوچ ،ڈی پی او نوشکی اللہ بخش ،و دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی رخشاں وزیر خان ناصر نے نوشکی میں مزدوروں کے قتل کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ پولیس واقعہ کی تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے اس موقع پر آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ صوبہ بھر میں روٹس کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں کوئی کوتاہی یا غیر ذمہ داری ناقابل برداشت ہوگئى۔
آئی جی بلوچستان نے کہاکہ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہےآئی جی بلوچستان نے تاکید کی کہ روٹس کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، چیکنگ یقینی بنائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں، شرپسند، دہشت گرد عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔