پنجاب

نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے عوام میں پہنچ گئے


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے اور نان بائیوں سے ملاقاتیں کیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں، نواز شریف نے اڈہ پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی اور ان سے روٹی کی قیمت معلوم کی، ساتھ ہی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا۔
نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب کو اپنے درمیان دیکھ کر عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور مریم نواز نے عوام سے ان کی رائے بھی معلوم کی۔
نواز شریف نے کہا کہ روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہوں گا۔

متعلقہ خبریں