پنجاب میں ذہنی امراض کے جدید علاج کی فراہمی اور دماغی امراض کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ

لاہور ( قدرت روزنامہ ) پنجاب میں ذہنی امراض کے جدید علاج کی فراہمی اور دماغی امراض کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ، یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر تیار کیا گیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اس سلسلے میںلاہور انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا ۔سینئر وزیر نے مردوں اور خواتین کے لئے مختص وارڈز، دستیاب سہولیات اور انفراسٹرکچر کا معائینہ کیا ۔سینئر وزیر نے علاج گاہ میں ادویات، ڈاکٹرز، عملے اور طریقہ علاج سے تمام تفصیلات کا جائزہ لیا ،سینئر وزیر پنجاب نے زیرعلاج مریضوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی، سہولیات اور مسائل سے متعلق دریافت کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ1812 میں اس خطے میں ذہنی امراض کے علاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا،ہنگری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ہونگ برگر نے مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں یہاں گراں قدر کام کیا۔ 1947 کے بعد سے ذہنی صحت اور دماغی امراض کے علاج پر مناسب توجہ نہیں دی گئی،قیام پاکستان کے 77 سال بعد مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں جدید طریقہ علاج اور ٹیکنالوجی متعارف کرانے جارہے ہیں۔عالمی اور مقامی اداروں کے مطابق پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق امراض بڑھ رہے ہیں،بچوں کے ماہرین نفسیات کی خاص طورپر کمی ہے ۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ذہنی امراض کے شعبے میں بھی اصلاحات، ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی، جدید مشینری اور جدید علاج کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ میٹنل ہیلتھ کے حوالے سے ڈیجیٹل میپنگ بھی کی جائے گی، عوام میں ذہنی امراض کے حوالے سے آگاہ مہم بھی چلائی جائے گی، بروقت تشخیص اور علاج سے معاشرے اور افراد کو حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

16 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

23 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

29 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

36 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

41 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

52 mins ago