پاکستان کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل


لاہور(قدرت روزنامہ)پی سی بی الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کر دی گئی اور چیئرمین سکرونٹی کمیٹی سمیت 13 اہم عہدیداران کو فارغ کر دیا گیا۔
پی سی بی الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کر دی گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، کنٹریکٹ ختم ہونے والوں میں 3 ڈپٹی کمشنر، 3 اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی کمشنر شامل ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا اور سکروٹنی کمیٹی کے 5 ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمشن کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔