کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی کلو 800 روپے سے تجاوز
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے 800روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں یکا یک ہوش ربا اضافہ کردیا گیا ہے منگل کو کوئٹہ کی مارکیٹوں میں مرغی کا فی کلو گوشت 800سے 830روپے کے درمیان فروخت ہوا ۔ دکانداروں سے وجوہات معلوم کرنے پر کسی بھی قسم کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ۔ شہریوں کے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرغی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لیکر مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں ۔