بلوچستان
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل، سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد پاکستان کے ایران اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے زیر اثر تفتان، نوکنڈی اور دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا جبکہ بدھ کی رات سے جمعے تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بھی آج رات سے 21 اپریل تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔